Monday , January 22 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں دولت اسلامیہ سے مقابلہ میں 15 ہلاک

عراق میں دولت اسلامیہ سے مقابلہ میں 15 ہلاک

بغداد ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں اور اس کے مضافات میں سلسلہ وار حملوں ان میں ایک خودکش بم بردار حملہ بھی شامل ہے، کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے ایک فوجی چوکی کو دیہات مائیک شفا کو حملہ کا نشانہ بنایا۔یہ چوکی شہر سمرا کے قریب اور بغداد کے شمال میں 95 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ 9 عراقی فوجی اور نیم فوجی جنگجو

بغداد ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بغداد میں اور اس کے مضافات میں سلسلہ وار حملوں ان میں ایک خودکش بم بردار حملہ بھی شامل ہے، کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکش حملہ آور نے ایک فوجی چوکی کو دیہات مائیک شفا کو حملہ کا نشانہ بنایا۔یہ چوکی شہر سمرا کے قریب اور بغداد کے شمال میں 95 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ 9 عراقی فوجی اور نیم فوجی جنگجو جن کا دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں سرکاری افواج سے اتحاد ہے، اس حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس عہدیدار کے بموجب دھماکہ سے کم از کم 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بم حملہ کی فوری طور پر کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن سمرا اور اس کے مضافاتی علاقہ دولت اسلامیہ گروپ کے حملوں کا مستقل نشانہ ہیں۔ اس کے مغربی اور شمالی عراق میں وسیع علاقوں پر موسم گرما کے دوران تیز رفتار حملوں میں قبضہ ہوچکا ہے۔ دولت اسلامیہ کا اکثریت پسند گروپ عراق میں 2011 ء سے بدترین بحران کا شکار بنا ہوا ہے۔

آج ایک بم حملہ قصبہ مدائین کی بیرونی منڈی پر جو بغداد کے جنوبی مضافات میں واقع ہے، کیا گیا جس سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جنوبی بغداد کی تجارتی سڑک پر ایک بم دھماکہ سے دو افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ایک لب سڑک دھماکہ کا نشانہ فوجی طلایہ گرد پارٹی بنی ۔ ابو غریب کے علاقہ میں اس حملہ سے ایک فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ قریبی اسپتال نے ہلاکتوںکی توثیق کی۔ وزیر دفاع امریکہ چک ہیگل نے جو عراق کے دورہ پر ہیں، تیقن دیا کہ امریکہ عراق کی مدد جاری رکھے گا تاکہ دولت اسلامیہ کے قبضہ سے عراقی علاقوں کو واپس حاصل کیا جاسکے۔ انہوں نے پر زور انداز میں انتہا پسندوں سے مقابلہ کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ عراق کے خودمختار کرد خطہ سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف لڑائی میں اب تک اس کے 727 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ دولت اسلامیہ گروپ نے جاریہ سال جون سے اپنی تخریبی کارروائیاں شروع کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT