Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں دولت اسلامیہ کا حملہ بشمول ایرانی شہری 52 ہلاک

عراق میں دولت اسلامیہ کا حملہ بشمول ایرانی شہری 52 ہلاک

نصیریا (عراق)۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بندوق برداروں اور خودکش بم برداروں نے آج کم از کم 52 افراد بشمول ایرانی شہریوں کو عراق کے شہر نصیریا میں ایک حملہ کرتے ہوئے ہلاک کردیا ۔ حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی ۔ یہ حملہ دوپہر کے وقت ہوا ۔ حملہ آوروں نے ایک رسٹورنٹ میں زبردستی داخل ہوکر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔ بعد ازاں ایک کار نے قریبی فوجی چوکی پر خود کو دھماکہ سے اڑالیا ۔ 91 افراد زخمی ہوگئے ۔ 52 ہلاکتوں کی توثیق ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT