Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں دولت اسلامیہ کے 13 جنگجو ہلاک

عراق میں دولت اسلامیہ کے 13 جنگجو ہلاک

بغداد،13جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شمالی موصل شہر میں سکیورٹی فورسیس نے دولت اسلامیہ(آئی ایس)کے جنگجوؤں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے اس کے 13 جنگجوؤں کو مار گرایا۔عراقی پولیس دستے نے کل ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مارے گئے جنگجوؤں میں تنظیم کا سینئر رکن بھی شامل ہے ۔بیان میں بتایا گیا کہ عراقی فضائیہ نے موصل میں ایک مہم کے تحت آئی ایس کے قبضے والی عمارتوں کو ہدف بناکر کئی حملے کئے ۔فوج کے ان الگ الگ حملوں میں 13 جنگجو مارے گئے ۔ہلاک شدہ جنگجوؤں میں ایک آئی ایس کا سینئر رکن ہے ۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT