Tuesday , October 16 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں دہشت گرد حملے ،25ہلاک

عراق میں دہشت گرد حملے ،25ہلاک

کرکوک، 19فروری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی عراق کے کرکوک شہر کے نزدیک کل دیر رات (دولت اسلامیہ) کے دہشت گرد وں نے حکومت حامی عسکریت پسند لڑاکے کی گاڑی پر حملہ کیا ۔ اس حملے میں 25 لڑاکوں کی موت ہوگئی۔پولیس اور ملیشیا کے کمانڈر نے یہ اطلاع دی کہ پولیس اور نیم فوجی تنظیم کے کمانڈروں نے پہلے 12 جنگجوؤں کے مارے جانے اور کم از کم 10 جنگجوؤں کے غائب ہونے کی اطلاع دی تھی، لیکن بعد میں فوج نے 13 نعشیں برآمد کیں ۔ اس کے ساتھ ہی اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے لی ہے ۔ ایک فوجی نے کہا کہ عراقی فوجی دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کی تلاش کر رہے ہیں جنہوں نے پولیس کی وردی میں واقعہ کوانجام دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT