Wednesday , December 19 2018

عراق میں زائد از 30 ترک ٹرک ڈرائیورس کی رہائی

بغداد 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں عسکریت پسندوں نے زائد از 30 ترک ٹرک ڈرائیورس کو رہا کردیا ہے جنہیں گذشتہ مہینے یرغمال بنالیا گیا تھا ۔ ڈرائیورس کے رشتہ داروں اور ایک خانگی ترک نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ کچھ رشتہ داروں نے کہا کہ ان کی ڈرائیورس کے ساتھ فون پر بات چیت بھی ہوئی ہے اور وہ بہت جلد ترکی پہونچنے والے ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے اس رہائی کو ایک مثبت تبدیلی قرار دیا ہے اور کہا کہ ابھی تک ان کے ٹرکس اسی تنظیم کے قبضہ میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT