Thursday , May 24 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکے ، 21 ہلاک

عراق میں سلسلہ وار کار بم دھماکے ، 21 ہلاک

زیادہ تر شیعہ علاقوں میں حملے، درجنوں زخمی

زیادہ تر شیعہ علاقوں میں حملے، درجنوں زخمی
بغداد ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغداد کے شیعہ علاقوں میں آج سلسلہ وار کار بم دھماکے ہوئے جس میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں یہ تازہ تشدد اس وقت ہوا جب ملک پہلے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی تیاری کررہا ہے۔ 2011ء میں امریکی فوج کی واپسی کے بعد سے پہلی مرتبہ انتخابات ہورہے ہیں۔ آج کے دھماکے ٹھہری ہوئی دھماکو اشیاء سے بھری ہوئی کاروں کے ذریعہ کیا گیا۔ سقوط بغداد کی 2003ء کی برسی کے موقع پر یہ دھماکے کئے گئے۔

یہ دھماکے القاعدہ سے حوصلہ پانے والے گروپ اور دیگر سنی سورش پسندوں نے کئے ہیں۔ عوامی علاقوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ حملے کئے گئے جس سے شیعہ زیرقیادت حکومت کے حوصلے کمزور ہوسکے۔ کسی بھی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ بغداد کے وسط ندھال اسٹیٹ پر سب سے طاقتور دھماکہ ہوا جس میں 4 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔ ضلع کاظمیہ میں بھی دھماکوں میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی بغداد کے 80 کیلو میٹر دور نعمانیہ ٹاون میں سب سے بڑا ہلاکت خیز حملہ ہوا۔ پہلا دھماکہ مصروف ترین تجارتی علاقہ میں ہوا۔میڈیکل عہدیداروں نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران اقوام متحدہ نے عراق میں مرنے والوںکی تعداد 8868 بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT