Sunday , December 17 2017
Home / Top Stories / عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکے، 26 ہلاک

عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکے، 26 ہلاک

آئی ایس آئی ا یس نے ذمہ داری قبول کی
بغداد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے شہر تکریت میں شادی کی ایک تقریب کے دوران دو خودکش بمباروں نے دھماکہ سے اڑا لیا جس کے نتیجہ میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔ نام نہاد تنظیم آئی ایس آئی ایس یا داعش نے چہارشنبہ کے روز ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔سرکاری ترجمان نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر بچے ہیں۔یہ شادی اس گھرانے میں ہورہی تھی جو عراق کے مغربی صوبے عنبر سے بے گھر ہو کر آئے تھے اور عراق میں ان کا تعلق دولتِ اسلامیہ کے مخالف قبیلے سے تھا۔جہادیوں نے 2014 میں تکریت سمیت شمالی اور وسطی عراق کے بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اپریل 2015 میں عراقی افواج نے انہیں نکال باہر کیا۔تاہم انھوں نے تکریت اور اس کے اردگرد اپنے حملے جاری رکھے جو سابق صدر صدام حسین کا آبائی شہر ہے۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب عراقی سرکاری افواج شمالی شہر موصل کو سنی شدت پسند گروپ سے واپس حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ جنوری میں شہر کے مشرقی حصے پر کنٹرول کے بعد سرکاری فوجی دستے اب مغربی علاقے کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کئی مقامات پر گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT