Saturday , April 21 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں فضاء سے غذائی امداد کا خیر مقدم

عراق میں فضاء سے غذائی امداد کا خیر مقدم

بغداد 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام)عراقی اور کرد عہدیداروں نے امریکہ کے فضاء سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غذا اور پینے کے پانی کے پیاکٹس گرانے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔ خالد جمال البر وزارت مذہبی امور برائے کرد خود اختیار علاقہ نے کہا کہ ہم بارک اوباما کے مشکور ہیں۔ کردستان مذہبی اقلیتوں کا علاقہ ہے۔ بے گھر افراد کی وزارت برائے حکومت عراق کے عہدیدار نے بھی فضاء سے غذا اور پانی سربراہ کرنے کے امریکی فصیلہ کا خیر مقدم کیا ۔

TOPPOPULARRECENT