Saturday , April 21 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں ماہ مئی میں انتخابات

عراق میں ماہ مئی میں انتخابات

بغداد۔14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم عراق نے کہا کہ وہ مختلف مسالک کے ایک مخلوط اتحاد کی آئندہ انتخابات کے دوران قیادت کریں گے ۔ آئندہ انتخابات کیلئے جو ماہ مئی میں مقرر کئے گئے ہیں مختلف مسلکوں پر مشتمل امیدواروں کی ایک فہرست تیار کی جارہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دولت اسلامیہ کی ملک میں سرگرمیوں کے باوجود آئندہ انتخابات میں اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ کل حیدرالعابدی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی قومی یکجہتی میں اضافہ کرتے ہوئے ایک مخلوط حکومت کی کامیابی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ہم اپنی غلطیوں سے سبق لیں گے اور تمام عراقیوں کے مذہب کو مساوی قرار دیتے ہوئے ملک میں دوبارہ قومی مخلوط حکومت قائم کریں گے ۔ العبادی نے 2014ء میں انتخابی کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد شمالی اور وسطی عراق میں دولت اسلامیہ نے طوفان برپا کردیا تھا لیکن عراق کی فوج امریکہ کی تائید کے ذریعہ باغیوں سے تمام زیر قبضہ علاقے واپس حاصل کرچکی ہے ۔ عراق کی کابینہ نے 12مئی کی تاریخ کی سفارش کی ہے اور اس کی پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT