Monday , December 18 2017
Home / دنیا / عراق میں مزید قیدیوں کی پھانسی کا اندیشہ

عراق میں مزید قیدیوں کی پھانسی کا اندیشہ

جینوا۔ 27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کمشنر نے آج کہا کہ وہ اس بات پر حیران ہیں کہ عراق نے اتوار کے روز 42 قیدیوں کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر پھانسی دے دی ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ مزید لوگوں کو اسی طرح پھانسی دی جاسکتی ہے ۔اقوام متحدہ کے کمشنر برائے حقوق انسانی زید رعد الحسین نے یہ بات کہی۔

 

سینیٹ کیلئے مور ے
ری پبلیکن امیدوار
واشنگٹن۔27ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں الباما کے ووٹر نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو جھٹکا دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس روئے مورے کو سینیٹ نشست کیلئے ری پبلکن پارٹی کا امیدوار منتخب کیا ہے ۔مسٹر مور نے اپنے حریف لوتھر اسٹرینج کو شکست دے کر سینیٹ نشست کیلئے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بن گئے ۔ یہ نشست جیف سیشنس کے استعفیٰ دینے کے بعد سے مخلوعہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT