Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / عراق میں مغویہ 39 ہندوستانیوں کا پتہ نہیں : سشما سوراج

عراق میں مغویہ 39 ہندوستانیوں کا پتہ نہیں : سشما سوراج

نئی دہلی ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنگ سے متاثرہ عراق میں گزشتہ جون میں جن 39 ہندوستانی شہریوں کو یرغمال بنایا گیا تھا ۔ ان کے زندہ یا مردہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ۔ وزیر امور خارجہ سشما سوراج نے آج ان سے ملاقات کرنے والے ارکان خاندان کو یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یہ تصور کررہی ہے کہ تمام زندہ ہیں اور ان کی بحفاظت رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔ سشما سوراج نے 39 ہندوستانی شہریوں کے ارکان خاندان سے گزشتہ نو ماہ کے دوران تیسری ملاقات میں کہا کہ حکومت نے ہر اس ملک اور انفرادی شخصی سے بات کی جو ان کی بحفاظت رہائی یقینی بنا سکتا ہے ۔ ان تمام کا تعلق پنجاب سے ہے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ وہ تمام زندہ ہیں یا مردہ اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں لیکن ہمارے ذرائع کے مطابق انہیں ہلاک نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس معاملہ میں حتی المقدور کوشش کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT