Wednesday , October 17 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں وزیر بنانے کیلئے وزیر اعظم کا انوکھا طریقہ

عراق میں وزیر بنانے کیلئے وزیر اعظم کا انوکھا طریقہ

بغداد۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے نو منتخب وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنی کابینہ میں عراقی شہریوں کو شامل کرنے کیلئے منفرد طریقہ اختیار کرتے ہوئے ایک ویب سائٹ لانچ کی ہے ۔مہدی نے عراق کے عام لوگوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس کام کرنے کا تجربہ اور مہارت ہو، وہ نئی حکومت کی کابینہ میں شامل ہونے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔بی بی سی نیوز کے مطابق عراق کیبنیٹ ڈاٹ کام‘ نامی ویب سائٹ پر درخواست کی تاریخ 9 اکتوبر سے 11 اکتوبر کے درمیان بتائی گئی ہے ۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہدی نے ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ تب لیا جب ان کے پاس نئی حکومت میں وزیر بننے کیلئے انفرادی میٹنگ کرکے درخواست دینے کی عرضی آئی۔عراق کے نئے صدر برھام صالح نے گذشتہ ہفتہ مسٹر مہدی کو نئی حکومت بنانے کیلئے منتخب کیا ہے ۔ مہدی کو اگلے 30 دنوں میں نئی حکومت کی تشکیل کرنا ہے ۔عراق جنگ اور اسلامک اسٹیٹ کیساتھ طویل عرصہ تک چلنے والی جدوجہد کے بعد عراقیوں کیلئے یہ حکومت ایک نئی صبح جیسی ہے ۔ سرکاری محکموں میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے اور حکومت گزشتہ کچھ برسوں میں اپنے شہریوں کو عام سہولیات دینے میں ناکام رہی ہے ۔ اس کی وجہ سے کئی بار عراقیوں نے حکومت کے خلاف احتجاج بھی کئے ہیں۔ایسے میں عراق کی نئی حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہو گا کہ وہ عراقی عوام کا بھروسہ جیت سکے ۔ستر کی دہائی میں مہدی عراق کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی قیادت میں شامل ہونے کے بعد 1980 تک اس کیلئے کام کرتے رہے ۔ اس کے بعد شیعہ برادری سے آنے والے مہدی نے ایران کے اسلامی خیالات کو قبول کر لیا۔لیکن صدام حسین دور کے بعد والے عراق میں مہدی نے جزوقتی حکومت میں نائب صدر کا عہدہ بھی سنبھالا۔

TOPPOPULARRECENT