Tuesday , December 11 2018

عراق میں پھنسے پنجابیوں کی واپسی کا مسئلہ

چندی گڑھ 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے چونکہ 200 سے زائد افراد جنگ سے متاثرہ ملک عراق میں پھنسے ہوئے ہیں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام کو بحفاظت وطن واپس لانے کے اخراجات برداشت کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کی جانب سے عراق میں اپنے عزیزوں کی معلموات حاصل کرنے کیلئے

چندی گڑھ 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پنجاب کے چونکہ 200 سے زائد افراد جنگ سے متاثرہ ملک عراق میں پھنسے ہوئے ہیں ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام کو بحفاظت وطن واپس لانے کے اخراجات برداشت کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کی جانب سے عراق میں اپنے عزیزوں کی معلموات حاصل کرنے کیلئے کئے گئے فون کالس کے اخراجات بھی ادا کریگی ۔ ایک سرکاری ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت عراق میں پھنسے ہوئے پنجابی باشندوں کو واپس لانے کے تمام اخراجات ادا کریگی ۔ چیف منسٹر بادل نے اس مسئلہ پر وزارت خارجہ کو بھی واقف کروادیا ہے اور پنجابی افراد کی بحفاظت اور فوری واپسی کو یقینی بنانے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اس حقیقت سے واقف ہیں کہ اپنے رشتہ داروں کی خیریت معلوم کرنے کیلئے مسلسل انٹرنیشنل کالس متاثرہ خاندانوں کی جانب سے کئے جارہے ہیں ۔ ایسے میں چیف منسٹر نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت فون کالس پر ہونے والے تمام اخراجات متاثرہ خاندانوں کو واپس کریگی ۔ ترجمان کے بموجب چیف منسٹر بادل اس مسئلہ ر وزارت خارجہ کے ساتھ مسلسل ربط میں ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT