Friday , June 22 2018
Home / عراق میں پھنسے 16 ہندوستانیوں کا تخلیہ

عراق میں پھنسے 16 ہندوستانیوں کا تخلیہ

نئی دہلی ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سولہ ہندوستانی جو عراق کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے تھے، اُس ملک سے باہر نکال لئے گئے ہیں جبکہ 40 مغویہ ہندوستانیوں میں سے ایک نے موصل ٹاؤن میں جہاں عسکریت پسندوں کا کنٹرول ہے، اغوا کاروں کی پکڑ سے فراری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ تبدیلیاں ایسے روز ہوئیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کا

نئی دہلی ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) سولہ ہندوستانی جو عراق کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے تھے، اُس ملک سے باہر نکال لئے گئے ہیں جبکہ 40 مغویہ ہندوستانیوں میں سے ایک نے موصل ٹاؤن میں جہاں عسکریت پسندوں کا کنٹرول ہے، اغوا کاروں کی پکڑ سے فراری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ تبدیلیاں ایسے روز ہوئیں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے صورتحال کا اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں جائزہ لیا، جس میں وزیر امور خارجہ سشما سوراج، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی مشیر اجیت دویال، معتمد کابینہ اجیت سیٹھ، معتمد خارجہ سجاتا سنگھ، انٹلیجنس اور سکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہاں کے ساتھ ساتھ وزارت امور خاجہ کے سینئر عہدیدار شریک تھے۔ وزارت امور خارجہ ترجمان سید اکبرالدین نے کہا کہ میٹنگ نے صورتحال کے ’’تمام پہلوؤں‘‘ کا جائزہ لیا جس میں تمام حقائق اور حکومت کو دستیاب معلومات کو ملحوظ رکھا گیا۔ اکبرالدین نے کہا، ’’ہم آپ کیلئے تصدیق کرسکتے ہیں کہ ایک ہندوستانی بچ نکل گیا اور بغداد میں ہماری ایمبیسی کے ساتھ ربط میں ہے‘‘۔ موصل میں کنسٹرکشن پراجکٹ میں کام کرنے والے 40 ہندوستانیوں کو اغوا کیا گیا تھا۔

میرٹھ میں جھڑپ کے دوران
ایک خاتون زخمی
میرٹھ 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )دو گروپوں کے درمیان تنازعہ پر تشدد ہوگیا جس کے نتیجہ میں فائرنگ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔پولیس کے بموجب پانچ افراد کو حراست میںلے لیا گیا ۔ پولیس کانٹنجنٹ تصادم کے مقام پر احتیاطی اقدام کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے ۔ مقامی افراد کا دعوی ہے کہ جھڑپ میں 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ پولیس کے بموجب صرف 2 افراد بشمول ایک خاتون زخمی ہوئے۔خاتون کو فائرنگ سے زخم آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT