Wednesday , January 24 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں کئی سال سے جاری رات کا کرفیو برخاست

عراق میں کئی سال سے جاری رات کا کرفیو برخاست

بغداد ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے آج عراق میں برسوں سے جاری رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم صادر کیا۔ بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے آج یہ بات بتائی جو بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہفتہ کے روزسے عراق کے تمام علاقوں سے رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم جاری کیا ہے۔ سعدمعان نے کہا کہ و

بغداد ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عراق حیدرالعبادی نے آج عراق میں برسوں سے جاری رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم صادر کیا۔ بریگیڈیئر جنرل سعد معان نے آج یہ بات بتائی جو بغداد آپریشن کمانڈ کے ترجمان بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہفتہ کے روزسے عراق کے تمام علاقوں سے رات کے کرفیو کے خاتمہ کا حکم جاری کیا ہے۔ سعدمعان نے کہا کہ وزیراعظم نے کل آپریشن کمانڈ کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں عراق میں موجودہ سیکوریٹی کی صورتحال اور آپریشن کے موقف سے واقف کروایا گیا جس کے بعد انہوں نے کرفیو کے خاتمہ کا فیصلہ کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ کرفیو کا خاتمہ عراق میں ایک نئی تبدیلی کا نقیب ہوگا جو دراصل شہر میں تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے نافذ کیا گیا تھا۔ حالانکہ شہر کے مختلف علاقوں میں رات کے کرفیو کے اوقات یکساں نہیں تھے۔ مختلف مقامات پر مختلف اوقات پر عمل آوری کی جاتی تھی جبکہ آخری دنوں میں کرفیو کے اوقات نصف شب سے صبح 5 بجے تک محدود ہوگئے تھے۔ عراق شہر کو حالانکہ جہادی حملوں کا زائد خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی یہاں بم دھماکے اکثر و بیشتر ہوتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT