Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / عراق میں ہلاکتوں سے پہلے فیملیوں کو واقفیت ضروری

عراق میں ہلاکتوں سے پہلے فیملیوں کو واقفیت ضروری

حکومت کے بیانات میں تضاددیکھنے میں آیا ، بائیں بازو کا ردعمل
نئی دہلی ۔ 20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی ( ایم ) نے آج حکومت اور وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج پر شدید تنقید کی کہ موصل میں پیش آئی ہلاکتوں سے متعلقہ خاندانوں کو واقف کرانے سے قبل پارلیمنٹ کو اطلاع دی گئی ۔ حکومت کے خلاف سخت ردعمل میں سی پی ایم رکن لوک سبھا محمد سلیم نے کہا کہ اس سے حکومت کی عدم حساسیت اور غیرانسانی برتاؤ کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انھوں نے میڈیا والوں کو بتایا کہ یہ بیان سراب جیسا ہے ۔ حکومت کو چاہئے تھا کہ پارلیمنٹ کو مطلع کرنے سے قبل مہلوکین کے خاندانوں کواطلاع دی جاتی ۔ قبل ازیں حکومت ہمیشہ ہی دعویٰ کرتی رہی کہ وہ فیملیوں کے ساتھ ربط میں ہیں ۔ اس طرح کئی بار ہم نے دیکھا کہ حکومت کی پالیسیوں کا بیرون پارلیمان اعلان ہوتا ہے ، حالانکہ ایوان کا سیشن چل رہا ہوتا ہے ۔ سی پی ایم لیڈر نے یہ بھی کہاکہ حکومت اپوزیشن کو بے حس نہیں کہہ سکتی کیونکہ خود وہ اپنی مفوضہ ذمہ داری نبھانے سے قاصر رہی ہے ۔ 40 ہندوستانی ورکرس جن میں زیادہ تر پنجاب کے تھے اُنھیں عراق کے دوسرے سب سے بڑے شہر موصل میں 2014ء میں آئی ایس آئی ایس نے یرغمال بنایا تھا ۔ اُن میں سے ایک خود کو بنگلہ دیشی مسلم بتاتے ہوئے کسی طرح فرار ہوگیا تھا ۔ دیگر 39 ہندوستانیوں کی نعشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT