Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں 13 کرد دہشت گرد مارے گئے : ترکی

عراق میں 13 کرد دہشت گرد مارے گئے : ترکی

انقرہ، 28 مئی (رائٹر) ترکی فوج نے شمالی عراق میں آج فضائی حملے کرکے کردشتان ورکرس پارٹی (پی کے کے ) کے 13 دہشت گردوں کو مار گرایا۔ترکی فوج نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ جنگی طیارے نے شمالی عراق کے اواسن۔باسیان علاقے میں پی کے کے کے سات ٹھکانوں پر حملہ کیا اور یہاں ممکنہ حملے کی تیاری کرنے والے دہشت گردوں کو مار گرایا۔خیال ر ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ وان میں کل دیر رات فضائی حملہ کیا گیا تھا جس میں 10 کرد دہشت گرد مارے گئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT