Saturday , December 15 2018

عراق میں 1,600 ہندوستانیوں کو ٹکٹس کی فراہمی : وزارت خارجہ

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں تقریبا 1,600 ہندوستانی شہریوں کو حکومت ہند کی جانب سے ان کی واپسی کیلئے ٹکٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 36 تا 48 گھنٹوں کے دوران نجف اور بصرہ سے دو خصوصی پروازیں نئی دہلی کیلئے اڑان بھرینگی

نئی دہلی 6 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراق میں تقریبا 1,600 ہندوستانی شہریوں کو حکومت ہند کی جانب سے ان کی واپسی کیلئے ٹکٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 36 تا 48 گھنٹوں کے دوران نجف اور بصرہ سے دو خصوصی پروازیں نئی دہلی کیلئے اڑان بھرینگی اور ان میں ایک اندازہ کے مطابق 200 سے زائد ہندوستانیوں کو واپس لایا جائیگا ۔ سید اکبر الدین نے کہا کہ عراق میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں سے حکومت ہند کے قائم کردہ کنٹرول رومس کو جملہ 486 فون کالس موصول ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فون کال پر مناسب کارروائی کی جا رہی ہے ۔ اس دوران عراق کے گڑبڑ زدہ علاقہ نجف سے آج مزید 200 ہندوستانی شہری وطن واپس ہوئے۔

عراقی ایرویز کے خصوصی چارٹرڈ طیارہ سے انھیں یہاں لایا گیا۔ عراقی ایرویز طیارہ نمبر 18445 آج صبح 4 بجکر 30 منٹ کو نئی دہلی ایرپورٹ پر 201 ہندوستانیوں کو لے کر اُترا۔ مزید مسافروں کو عراق سے ہندوستان واپس لائے جانے کی توقع ہے۔ آئندہ دو دنوں میں خصوصی طیاروں اور ایر انڈیا کے طیارہ کے ذریعہ ہندوستانی شہریوں کو لانے کی مساعی جاری ہے، تاہم عراق سے مزید کوئی چارٹرڈ طیارہ کے آنے کی اُمید نہیں ہے۔ عراق میں طیارہ جسے وزارت خارجہ نے کرایہ پر حاصل کیا تھا، عراق واپس روانہ ہوا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT