Monday , November 20 2017
Home / دنیا / عراق میں 2سال میں 19,000 ہلاکتیں :اقوام متحدہ

عراق میں 2سال میں 19,000 ہلاکتیں :اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ نے عراق میں گذشتہ دوسال کے دوران تشدد کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2014ء سے 31دسمبر 2015ء تک عراق میں 18802 شہری ہلاک اور 36245 زخمی ہوگئے تھے۔رپورٹ میں شہریوں کی اتنی زیادہ تعداد میں ہلاکتوں پر تعجب کا اظہار کیا گیا ہے اور اس میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام(داعش) کے ہاتھوں فائرنگ ،سرقلم کرکے ،بلڈوزر چڑھا کر ،زندہ جلا کر اور عمارتوں سے گرا کر ہلاک کیے گئے افراد کی تفصیل دی گئی ہے۔رپورٹ میں داعش کے بارے میں یہ یقین بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ اس وقت انھوں نے عراق کی یزیدی اقلیت سے تعلق رکھنے والے تقریباً ساڑھے تین ہزار افراد کو اپنے زیر قبضہ علاقوں میں یرغمال بنا رکھا ہے۔ان میں غالب اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔انھوں نے ان یزیدیوں کو غلام یا باندیاں بنا رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT