Monday , June 18 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں 38 جہادیوں کو پھانسی

عراق میں 38 جہادیوں کو پھانسی

نصیریہ ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں اسلامک اسٹیٹ گروپ یا القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 38 جہادیوں کو دہشت گردی سے متعلق جرائم کی پاداش میں جنوبی شہر نصیریہ میں آج پھانسی دے دی، صوبائی حکام نے یہ بات کہی۔ 25 ستمبر کے بعد سے جب ایک ہی جیل میں 42 افراد کو سزائے موت پر عمل آوری کی گئی تھی، ایک دن میں پھانسیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ صوبائی کونسل کے سینئر عہدیدار دخیل کاظم نے کہا کہ جیل انتظامیہ نے جمعرات کو نصیریہ جیل میں وزیرانصاف حیدرالزمیلی کی موجودگی میں مجرمین کو پھانسی دی جن کا تعلق القاعدہ یا داعش (آئی ایس) سے تھا اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوئے تھے۔ جیل کے ذرائع سے معلوم ہوا کہ یہ تمام مجرمین عراقی تھے لیکن ان میں سے ایک سوئیڈن کی شہریت بھی رکھتا تھا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عراق میں سزائے موت پر عمل آوری کے تعلق سے بار بار تشویش ظاہر کی ہے، جسے وہ چین، ایران اور سعودی عرب کے بعد ایسا ملک قرار دیتا ہے جہاں دنیا بھر میں سب سے زیادہ سزائے موت پر عمل ہوتا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ہفتہ کو آئی ایس کیخلاف کامل فتح کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT