Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / عراق میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی

عراق میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی

بغداد، 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق نے سلامتی دستوں کے قتل کیلئے قصوروار ٹھہرائے گئے 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دے دی ہے ۔ وزارت قانون نے کہا کہ کل نصیریہ کے جیل میں 42 انتہا پسندوں کو پھانسی دی گئی۔ اس سے تین ماہ قبل بھی 14 انتہا پسندوں کو قصوروار ٹھہرائے جانے کے بعد پھانسی دی گئی تھی۔ وزارت نے کہا کہ اس سال 14 ستمبر کو نصیریہ میں ریستوراں اور جانچ چوکی کو نشانہ بناکر تین خودکش حملے کئے گئے تھے جس میں 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین کے لواحقین نے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس حملہ کہ ذمہ داری دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے قبول کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT