Sunday , September 23 2018
Home / عرب دنیا / عراق میں 5000 پاسداران انقلاب موجود

عراق میں 5000 پاسداران انقلاب موجود

دبئی۔ 21۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی اخبار ورلڈ ٹربیون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کے مخالف جنگجوؤں کی سرکوبی کے لئے بغداد سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں پاسداران انقلاب کے 5000 فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ عراق میں نوری المالکی کی حمایت اور باغیوں کے خلاف آپریشن کی براہ راست نگرانی تہران سے پاسداران انقلاب کی بیرون ملک آپریشن کی ذمہ دار ایلیٹ القدس فورس کر رہی ہے۔ امریکی اخبار نے عراق کے ایک کرد ذریعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ عراق میں وزیر اعظم نوری المالکی کی فوجی سرگرمیوں کی نگرانی بھی ایرانی پاسداران انقلاب کر رہے ہیں۔ اس مقصد کے لئے پاسداران انقلاب نے فوج کی پہلی کھیپ موصل پر باغیوں کے قبضے کے ایک ہفتے بعد بغداد روانہ کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT