Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / عراق و افغانستان میں گرفتار قیدی پنٹگان نے 200 تازہ تصاویر جاری کی

عراق و افغانستان میں گرفتار قیدی پنٹگان نے 200 تازہ تصاویر جاری کی

واشنگٹن 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان نے آج 2004 ء اور 2006 ء کے درمیان عراق و افغانستان میں محروس رکھے جانے والوں کی تقریباً 200 تصاویر جاری کی ہیں اور یہ امریکی فورسیس کے مبینہ مظالم سے متعلق ہیں۔ ان تصاویر میں کئی ایسے محروسین کو دکھایا گیا جن کے ہاتھ اور پیروں پر زخم ہیں۔ تاہم یہ تصاویر اس قدر بھیانک اور روح فرسا نہیں جیسی ایک دہے قبل جاری کی گئی تھیں۔ عراق کی ابو غریب جیل میں اذیت رسانی کے تعلق سے چونکا دینے والے انکشافات کے بعد یہ تصاویر جاری کی گئی تھیں۔ ان میں کئی محروسین کو برہنہ حالت میں دکھایا گیا جو کوٹھری میں بند ہیں۔ ایک تصویر میں فوجی کو برہنہ قیدی کے سامنے کتے کو ساتھ لئے کوڑے لگاتے دکھایا گیا۔ پنٹگان نے کہاکہ نئے جاری کردہ 198 تصاویر مظالم کے 14 مقدمات سے متعلق ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ اس میں 42 الزامات غیر اہم ہیں۔ ان مقدمات کے سلسلہ میں 65 فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کی گئی ہے۔ امریکن سیول لبرٹیز یونین کی درخواست پر یہ تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT