Wednesday , May 23 2018
Home / Top Stories / عراق کا داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا اعلان

عراق کا داعش کے خلاف مکمل فتح حاصل کرنے کا اعلان

تین سالہ خونریز جنگی حالات کا خاتمہ ، ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنادیا: وزیراعظم عراق حیدر العبادی

بغداد۔9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)عراق نے داعش کے زیر کنٹرول تمام علاقے آزاد کرالینے کا دعویٰ کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم کے خلاف 3 سالہ جنگ کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ ہم نے ان تمام علاقوں کا کنٹرول واپس حاصل کرلیا ہے جن پر داعش نے قبضہ جمالیا تھا، شام کی سرحد سے متصل پورے علاقے پر ہماری افواج کا کنٹرول ہے۔ اس لیے اب وہ گزشتہ 3 برسوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہیں۔حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ دشمن ہماری تہذیب اور ثقافت کو ختم کرنا چاہتا تھا لیکن ہم نے باہمی اتحاد اور عزم سے اسے ناکام بنادیا۔ ہم نے بہت ہی کم وقت میں ان پر فتح حاصل کرلی ہے۔واضح رہے کہ 2014 میں داعش نے شام اور عراق کے بیشتر علاقے پر قبضہ جمالیا تھا تاہم بعد میں شام نے ایران اور روس جب کہ عراق نے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کے تعاون سے داعش سے جنگ کی۔

عراق میں ریاستی رٹ بحال ہوگئی ہے تاہم شام کے بعض علاقوں پر اب بھی داعش جنگجوؤں اور دیگر باغیوں کا کنٹرول ہے۔عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے اعلان کا ہے کہ عراقی افواج نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مکمل فتح حاصل کرلی ہے۔گذشتہ کچھ عرصے میں دولتِ اسلامیہ کو پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور عراقی دستوں نے اْن کے زیرقبضہ تمام چھوٹے بڑے شہروں کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ وزیراعظم حیدرالعبادی نے دارالحکومت بغداد میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ ماہ نومبر میں سرحدی قصبے راوا کو بازیاب کرانے کے بعد دولتِ اسلامیہ سے اْس کا آخری اڈہ بھی فتح کرلیا تھا۔ وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ اْن کی فوج نے اب عراق اور شام کی سرحد کا مکمل کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے جہاں کچھ عرصے پہلے تک دولت اسلامیہ کئی علاقوں پر قابض تھی۔وزیراعظم حیدرالعبادی کا کہنا تھا کہ دشمن عراقیوں کی تہذیب کو مٹانا چاہتا تھا لیکن عراقیوں کے عزم اور حوصلے نے بہت کم وقت میں اِس کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔گذشتہ ماہ شامی حکام نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے سرحدی قصبے البوکمال کو دولت اسلامیہ سے آزاد کرالیا ہے جو شام میں اْن کا آخری گڑھ تھا۔ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کے اس اعلان سے صرف دو روز پہلے شام میں روسی حکام نے بتایا تھا کہ انھوں نے دولتِ اسلامیہ کو شکست دینے کا اپنا آپریشن مکمل کرلیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT