Friday , July 20 2018
Home / عرب دنیا / عراق کا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ‘7 ارکان عملہ ہلاک

عراق کا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ‘7 ارکان عملہ ہلاک

بغداد۔12نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) عراق کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر ایک تربیتی مشق کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اس میں سوار تمام 7افراد ہلاک ہوگئے ۔ بیان کے بموجب دیسی ساختہ ایم آئی ۔17 ہیلی کاپٹر وسطی واسط صوبہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ جس کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ یہ صوبہ بغداد کے جنوب مشرق میں تقریباً 160کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ دولت اسلامیہ اس علاقہ میں سرگرم ہیں ۔ امریکہ کی تائید یافتہ فوجوں نے انتہا پسندوں کو تقریباً تمام علاقوں سے جس پر کبھی دولت اسلامیہ کا قبضہ تھا نکال باہر کیا ہے اور شام کی مغربی سرحد پر اب بھی جنگ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT