Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / عراق کو ایران کی بجلی بند

عراق کو ایران کی بجلی بند

تہران ۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی وزارت بجلی کے ترجمان مصعب المدیرس کا کہنا ہے کہ عراق حکومت کی جانب سے عدم ادائیگیوں پر ایران نے جمعہ سے عراق کو دی جانے والی ایک ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردی جس سے میسان، زیکار اور بصرہ صوبوں میںبرقی انقطاع کے اوقات میں مزید اضافہ کرنا پڑگیا ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں نے عراقی حکومت پر الزام عائد کیا کہ ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود دوسرے ممالک سے درآمدکی جارہی ہے۔یاد رہے کہ عراق کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقے شدید گرمی کے لپیٹ میں ہیں جہاں پر درجہ حرارت 50سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا ہے۔

الجزائری نوجوان پر حملہ آورسعودی گرفتار
مکہ مکرمہ۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) الجزائری نوجوان پر حملہ آورسعودی کو گرفتار کرلیاگیا۔ دونوں کی عمریں 21سے 22برس کے درمیان تھیں۔ دونو ںمیں جھگڑا ہوگیا تھا۔سعودی نوجوان نے الجزائری پر گولی چلا کر اس کی ٹانگ زخمی کردی۔ الجزائری کو علاج کیلئے الششہ کے کنگ فیصل ا سپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ پولیس نے سعودی شہری کا پستول برآمد کرلیا اورتفتیش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT