Wednesday , July 18 2018
Home / عرب دنیا / عراق کو تعمیرنو کیلئے 88.3 بلین ڈالرس کی ضرورت : وزیر

عراق کو تعمیرنو کیلئے 88.3 بلین ڈالرس کی ضرورت : وزیر

کویت سٹی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کیساتھ مسلسل 3سالوں تک جنگ کرنے والے عراق کو اپنی تعمیرنو کیلئے 88.2 بلین ڈالرس کی ضرورت ہے۔ وزیر منصوبہ بندی سلمان الجمیلی نے کویت میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ بات کہی جہاں انہوں نے عراق کی تعمیرنو کی ضرورت پر زور دیا۔ سہ روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیرنو کیلئے مندرجہ بالا فنڈ عراقی اور بین الاقوامی ماہرین کی نگرانی میں طئے کیا گیا ہے جنہوں نے عراق کے حالات کا ہر زاویہ سے جائزہ لینے کے بعد 88.2 بلین ڈالرس کو قطعیت دی۔ دوسری طرف وزارت منصوبہ بندی کے ڈائرکٹر جنرل قوصائی عبدالفتاح نے بتایا کہ مذکورہ بالا فنڈس کے منجملہ عاجلانہ طور پر 22 بلین ڈالرس کی ضرورت ہے جبکہ مابقی رقم کا حصول تعمیراتی کاموں کے دوران بھی ہوسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT