Friday , June 22 2018
Home / دنیا / عراق کو فوج بھیجنے سے اوباما کا انکار

عراق کو فوج بھیجنے سے اوباما کا انکار

واشنگٹن ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے واضح کردیا ہے کہ امریکی لڑاکا دستے عراق کو واپس نہیں ہوں گے کہ کٹر مسلم جنگجوؤں سے لڑسکیں، جو اُس ملک کے ایک گوشے پر قابض ہوچکے ہیں، لیکن بغداد کو تیقن دیا کہ ضرورت پڑنے پر ’’مخصوص نشانے پر ٹھیک ٹھیک ملٹری کارروائی‘‘ کی جائے گی۔ اوباما نے اپنے سرکردہ قومی سلامتی مشیران کے ساتھ میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس میں میڈیا والوں کو بتایا کہ ’’امریکی فورسیس عراق میں لڑنے کیلئے واپس نہیں ہوں گی، لیکن ہم عراقیوں کی مدد کریں گے کیونکہ وہ دہشت گردوں سے لڑرہے ہیں، جو عراقی عوام، خطے، اور امریکی مفادات کیلئے بھی خطرہ پیدا کررہے ہیں‘‘۔ اوباما نے کل کہا، ’’ایسا نہیں ہوسکتا کہ بس دسیوں ہزار فوجی بھیج دیں اور یہ مسئلہ حل ہوجائے جبکہ عراق میں پہلے ہی بے تحاشہ خون اور خزانہ صرف ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT