Tuesday , December 18 2018

عراق کو ہل فائر میزائیلوں کی بڑے پیمانہ پر فروخت کا امریکی منصوبہ

واشنگٹن ۔ 30 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ پانچ ہزار ہل فائر میزائیلوں کی 200 ملین امریکی ڈالر کی معاملت کے تحت عراق کو فروخت کا منصوبہ بنا رہا ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی جبکہ واشنگٹن سنی جنگجوؤں کے زیر قبضہ علاقوں کو چھڑانے کیلئے بغداد حکومت کی مدد کرنے کوشاں ہے۔ امریکی حکومت جو اب تک بغداد کی تائید میں ملٹری ایکشن کیلئے پس و پیش کرتی آئی ہے، اب عراق کو سینکڑوں میزائیل روانہ کرچکی ہے تاکہ شیعہ زیر قیادت حکومت کی مدد کی جاسکے جو جہادیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت سے شمال اور مغرب میں واقع علاقوں کو واپس حاصل کرنے کوشاں ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT