Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / عراق کیلئے کسی ملٹری مشن میں امریکہ کا تعاون نہیں : ہیگل

عراق کیلئے کسی ملٹری مشن میں امریکہ کا تعاون نہیں : ہیگل

واشنگٹن ، 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ ، عراق میں مسلم جنگجوؤں کے خلاف اس کی لڑائی میں مدد کیلئے ایران یا روس کے ساتھ فوجی مشقوں یا مہمات میں تعاون نہیں کررہا ہے، لیکن وہ اس لڑائی میں عراقی فورسیس کی اعانت کررہا ہے۔ وزیر دفاع چک ہیگل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ایرانی اور روسی کوششوں سے باخبر ہیں جو وہ عراقیوں کی مدد کیلئے کررہے ہیں، لیکن ہم کوئی بھی مشن میں ارتباط کے سلسلے میں مصروف نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT