Tuesday , December 18 2018

عراق کی امداد کرد تنازعہ کے خاتمہ سے مشروط:جرمن وزیر خارجہ

برلن،19دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کے وزیر خارجہ سگمارجبریئل کا کہنا ہے کہ عراق کے لیے ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی مالی امداد کا تسلسل کرد تنازعہ کے خاتمہ سے مشروط ہے ۔ جبریئل نے یہ بات نیم خود مختار علاقے کردستان کے وزیراعظم نوشیرواں بارزانی کے جرمن دورہ سے قبل کہی ہے ۔ 2014 کے بعد سے جرمنی عراق کو ترقیاتی امداد کی مد میں پانچ سو ملین یورو سے زائد فراہم کر چکا ہے ۔ کردستان کے وزیراعظم جرمن دورے کے دوران چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات بھی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT