Wednesday , July 18 2018
Home / عرب دنیا / عراق کی تعمیرنو میں فرانس کی مہارت استعمال کی جائیگی : عراقی وزیرخارجہ

عراق کی تعمیرنو میں فرانس کی مہارت استعمال کی جائیگی : عراقی وزیرخارجہ

بغداد ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیرخارجہ چین ۔ ایس لی ڈرائن نے آج عراق آمد پر اس جنگ زدہ بدنصیب ملک کی تعمیرنو کے موضوع پر عراقی عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہیکہ بغداد میں دولت اسلامیہ کے خلاف لڑائی میں فتح کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر مسٹر لی ڈرائن نے کہاکہ وہ بغداد اس لئے آئے ہیں تاکہ فرانس کے تعاون کے بارے میں یہاں کے متعلقہ عہدیداروں کو مطلع کرسکوں کہ ہم (فرانس) آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم یہاں اتحاد میں حصہ لینے آئے ہیں جبکہ عراق کی تعمیرنو کے مرحلہ میں بھی فرانس پیش پیش رہے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ امریکی قیادت والے فوجی اتحاد میں فرانس بھی ایک اہم رکن ہے اور یہ شراکت داری اس وقت سے شروع ہوئی جب 2014ء میں جہادی گروپ نے عراقی اور پڑوسی شام کے کئی اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ دوسری طرف گذشتہ سال کے اواخر میں عراق میں ملک گیر پیمانے پر دولت اسلامیہ کی شکست کے اعلان کے بعد 12 تا 14 فبروری پڑوسی ملک کویت میں عراق کی تعمیرنو کیلئے درکار فنڈس کے موضوع پر ایک کانفرنس کا بھی انعقاد ہورہا ہے۔ عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم الجعفری نے بھی توقع ظاہر کی کہ عراق کی تعمیرنو میں فرانسیسی مہارت کا استعمال کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT