Monday , July 23 2018
Home / عرب دنیا / عراق کی سپریم کورٹ نے کرد ریفرنڈم کو غیرآئینی قرار دیا

عراق کی سپریم کورٹ نے کرد ریفرنڈم کو غیرآئینی قرار دیا

بغداد ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی سپریم کورٹ نے آج ماہ ستمبر میں خودمختار کرد علاقوں میں کرائے گئے ریفرنڈم برائے آزادی کو غیرآئینی قرار دیا۔ عدالت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 25 ستمبر 2017ء کو کرد علاقوں میں آزادی کیلئے جو ریفرنڈم کروایا گیا تھا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کیونکہ و غیرآئینی طور پر کروایا گیا تھا۔ اس طرح ریفرنڈم کے بعد جو بھی نتائج سامنے آئے تھے وہ فوری اثر کے ساتھ منسوخ کئے جاتے ہیں۔ یاد رہیکہ ریفرنڈم کے دوران ووٹرس کی اکثریت نے کرد علاقوں کی آزادی کیلئے ’’ہاں‘‘ میں جواب دیا تھا جبکہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراقی حکومت اور کردستان کے علاقائی قائدین سے خواہش کی تھی کہ وہ بحران کے خاتمہ کیلئے بات چیت کا نظام الاوقات متعین کریں۔

TOPPOPULARRECENT