Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / عراق کے اسپیکر پارلیمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

عراق کے اسپیکر پارلیمان کے بیرون ملک سفر پر پابندی

بغداد ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراق کی عدالت عالیہ کے حکم پر پارلیمنٹ کے اسپیکر اور کئی ارکان پارلیمان پر بدعنوانی کے الزامات کے بعد ان کے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی ہے۔ اسپیکر کے بیرون ملک سفر پرپابندی کا فیصلہ عدالت میں وزیردفاع خالد العبیدی کے دیے گئے ایک بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔ وزیر دفاع نے بہ طور گواہ عدالتی تحقیقات کمیشن کے سامنے ایک بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اسپیکر سلیم الجبوری سمیت کئی موجودہ اور سابق ارکان پارلیمنٹ مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسپیکر الجبوری کے ساتھ ساتھ کرپشن کے الزمات کا سامنا کرنے والوں میں رکن پارلیمنٹ محمد الکربولی اور طالب المعماری کے علاوہ سابق ارکان پارلیمنٹ حیدر الملا، ایاد الجبوری، ھیثم قاسم شغاتی اور مثنٰی عبدالصمد السامرائی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ان تمام سیاسی شخصیات کے عارضی طور پر بیرون ملک سفر پر پابندی کے احکامات دیے ہیں۔ عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا کہ کرپشن کے الزامات کے حوالے سے کئی گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT