Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / عراق کے بعد افغانستان میں بھی بحران کا اندیشہ

عراق کے بعد افغانستان میں بھی بحران کا اندیشہ

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے

امریکی فوج کے انخلا کے بعد طالبان دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے
واشنگٹن۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں ابتر ہوتی صورتِ حال کے پیش نظر امریکی کانگریس نے صدر براک اوباما کے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کیلئے بنائے گئے منصوبہ پر تنقید کی اور کہا کہ افغانستان سے فوج ہٹا لینے کے بعد طالبان دوبارہ سرگرم ہوجائیں گے۔ اوباما نظم و نسق کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ افغانستان، عراق نہیں ہے۔ افغانستان کی آبادی امریکی فوج کی موجودگی کی برقراری کے متحمل نہیں ہوسکتی، کیونکہ افغانستان میں بہت جلد ایک نئی حکومت تشکیل پانے والی ہے۔ امریکی عہدیداروں نے البتہ یہ کہا ہے کہ امریکیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں کیا ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔ عراق کے جیسے حالات ہوں گے یہ بھی غیرواضح ہے۔ ڈیفنس سیکریٹری چیک ہیگل نے کہا کہ اس کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ یہ تو افغان عوام کا فیصلہ ہے کہ وہاں سے امریکی فوج کا انخلا کیا جائے۔ آنے والے دنوں میں نئی حکومت کی کارکردگی سے ہی نتائج برآمد ہوں گے۔ امریکی فوج 2016 ء کے اختتام تک افغانستان سے تخلیہ کردے گی۔

TOPPOPULARRECENT