Tuesday , June 19 2018
Home / عرب دنیا / عراق یونیورسٹی پر بم بردار کا حملہ ‘ 9ہلاک

عراق یونیورسٹی پر بم بردار کا حملہ ‘ 9ہلاک

بغداد۔20اپریل( سیاست ڈاٹ کام ) بغداد میں حملوں بشمول شمالی بغداد میںیونیورسٹی میں خودکش بم حملے سے کم از کم 9افراد ہلاک ہوگئے ۔ صیانتی و طبی عہدیداروں کے بموجب عراق میں طویل مدت سے خونریز خانہ جنگی جاری ہے ۔ پارلیمانی انتخابات کے دو ہفتے کے اندر فوج پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا گیا تھا۔ امام قاسم یونیورسٹی بغداد پر خودکش حملہ آور نے اندر داخل ہوکر دھماکو مادوں کو جو اُس کے جسم پر باندھے ہوئے تھے دھماکہ سے اڑا دیا جب کہ ایک اور بم بردار نے جو بندوق سے مسلح تھا فوج پر حملہ کیا لیکن فوج نے اُسے ہلاک کردیا ۔ یونیورسٹی کے باب الداخلہ پر خودکش بم حملہ کرنے والے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا‘ کم از کم تین افراد ہلاک اور دیگر 9زخمی ہوگئے ۔ عراق کے ایک روزنامہ کے بموجب ہر ماہ سینکڑوں افراد بم دھماکوں اور فائرنگ سے ہلاک ہوتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT