Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / عربی کے پروفیسر محمد حسان خاں کو صدارتی ایوارڈ

عربی کے پروفیسر محمد حسان خاں کو صدارتی ایوارڈ

بھوپال ۔ 19 ۔ اگست (فیکس) مولانا پروفیسر محمد حسان خاں کو صدارتی ایوارڈ عربی زبان و داب کی 35 سالہ خدمات پر تفویض ہوا ہے ۔ اس ا یوارڈ میں ایک توصیفی سند، ایک شال اور پانچ لاکھ روپ ئے بطور انعام بدست صدر جمہوریہ پیش کئے جاتے ہیں۔ پروفیسر موصوف 35 سال سے برکت اللہ یونیو رسٹی میں لکچرار ، ریڈر ، پروفیسر اور ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ کی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی عربی و اردو میں سترہ کتابیں اور پچاس علمی مضامین شائع ہو چکے ہیں ۔ موضوف کے زیر نگرانی بارہ طلباء نے پی ایچ ڈی ریسرچ ورک مکمل کیا۔ دو بین الاقوامی سمینار اور دو نیشنل سمینار شعبہ عربی برکت اللہ یونیو رسٹی میں منعقد کئے ۔ پچاس نیشنل سمیناروں میں شرکت کر کے علمی مقالے پیش کئے۔ علاوہازیں انہیں ہند اور بیرون ہند برطانیہ، کویت، دبئی اور الجزائر کے سمیناروں میں شرکت کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT