Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / عرب امارات میں ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز کا امکان برقرار

عرب امارات میں ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز کا امکان برقرار

کراچی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خاں نے آج کہا کہ ان کا ملک اس سال کے اواخر میںہندوستان کے خلاف ’ہوم سیریز‘ کھیلے جانے کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار نہیں دے گا بشرطیکہ کرکٹ بورڈ کو اس کی خواہش کے مطابق مالی منفعت حاصل ہو۔ شہریار خاں ان ہندوستانی میڈیا رپورٹس پر مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ ب

کراچی۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خاں نے آج کہا کہ ان کا ملک اس سال کے اواخر میںہندوستان کے خلاف ’ہوم سیریز‘ کھیلے جانے کو مکمل طور پر خارج از امکان قرار نہیں دے گا بشرطیکہ کرکٹ بورڈ کو اس کی خواہش کے مطابق مالی منفعت حاصل ہو۔ شہریار خاں ان ہندوستانی میڈیا رپورٹس پر مختلف سوالات کا جواب دے رہے تھے کہ بی سی سی آئی اس سال ڈسمبر میں ہوم سیریز کی میزبانی سے دلچسپی رکھتی ہے۔ شہریار خاں نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ’’انہوں (ہندوستان) نے سرکاری طور پر اس ضمن میں ہم سے بات نہیں کی ہے ہمیں بھی ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، لیکن دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈس کے مابین طئے شدہ یادداشت مفاہمت کے مطابق 6 سیریز کے باہمی پیاکیج کی پہلی سیریز اس سال ڈسمبر کے دوران متحدہ عرب امارات میںکھیلی جائے گی‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی سیریز جو ہماری پہلی ہوم سیریز ہوگی، اس کا مقام متحدہ عرب امارات ہوگا جو یادداشت مفاہمت میں ایک غیرجانبدار مقام قرار دیا گیا ہے‘‘، تاہم شہریار خاں نے اعتراف کیا کہ دو بورڈس اس یادداشت مفاہمت کے بعد کی کارروائی کے طور پر کسی سمجھوتہ پر دستخط نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہم متحدہ عرب امارات میں سیریز کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں جس سے ہندوستان اتفاق کرچکا ہے۔ اگر اس میں کوئی دشواری ہوگی تو ہم خواہ کسی بھی مقام پر سیریز منعقد ہوگی، زیادہ سے زیادہ مالی منفعت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT