Tuesday , October 16 2018
Home / پاکستان / عرب حکومتیں گراکر شدت پسندوں کی مدد اُسامہ کا منصوبہ

عرب حکومتیں گراکر شدت پسندوں کی مدد اُسامہ کا منصوبہ

اسلام آباد ۔ 4 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسامہ بن لادن کو بخوبی اندازہ تھاکہ لیبیا میں قذافی کے اقتدار کا خاتمہ شدت پسند وں کیلئے راستے کھول دے گا، عرب حکمرانوں کے خلاف تحریکوں کی حمایت پر القاعدہ رہنما نے قطری ٹی وی کے کردار کی تعریف بھی کی تھی۔ امریکی سی آئی اے کی جاری کردہ دستاویز میں اسامہ کی بیٹی کا ایران کے آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط بھی شامل ہے۔ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے قبضے میں لی گئی دستاویز میں اسامہ کے عالمی امور اور ’بہار عرب‘ سے متعلق بیوی بچوں سے گفتگو بھی سامنے آئی ہے۔ اسامہ کا کہنا تھاکہ لیبیا میں شورش نے جہادیوں کو راستہ فراہم کیا۔ افراتفری اور قیادت سے محرومی القاعدہ کے فروغ کیلئے بہترین ثابت ہوگی۔ اسامہ نے ’بہار عرب‘ کی حمایت پر قطری ٹی وی کی تعریف بھی کی، تاہم بچوں کے لئے وارننگ دیے بغیر تشدد سے بھرپور مناظر نشر کرنے پر تنقید کی۔اپنے نظریات سے متعلق اسامہ نے اپنے خاندان کو بتایا کہ یہ ان کے اسکول اورگھر کے ماحول کا اثر تھا۔ اسامہ نے اخوان المسلمین سمیت کسی خاص گروپ سے رہنمائی لینے کی تردید کی۔ اسامہ کی بیٹی ایمان نے آیت اللہ خامنہ ای کو اپنے بہن بھائیوں ، اور دیگر افراد سے متعلق بھیجا جنہیں خفیہ طور پر ایران میں داخل ہونے پر گرفتارکرلیا گیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT