Tuesday , December 11 2018

عرب دنیا کی کامیاب بزنس خواتین کی فہرست جاری

جدہ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ میں کامیاب کاروباری خواتین کی رینکنگ کے حوالے سے فوربز نے اپنا رواں سال کا جائزہ جاری کر دیا ہے۔ اس جائزے کے مطابق 200 عرب خواتین میں سے کاروباری اعتبار سے طاقتور ترین خواتین کے نام سامنے لائے گئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق ان خواتین میں اپنے خاندان کے کاروبار کو چلانے والی خواتین کے علاوہ سرکاری شعبے میں خدمات انجام دینے اور کارپوریٹ سیکٹر کے انتظامی شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین شامل ہیں۔ 29مصری خواتین کے ان دو سو میں شامل ہونے کے سبب مصر سب سے نمایاں رہا ہے۔ جبکہ خطے کی سب بڑی معیشت کے حامل سعودی عرب کی 27 خواتین اس جائزے میں شامل کی گئی ہیں۔ یوں سعودی عرب اس اعتبار سے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی پوزیشن تیسری آئی ہے کہ جائزے میں اماراتی خواتین کی تعداد 26 رہی ہے۔ یوں اس مقابلے کے لیے چنی گئی 200 نمایاں خواتین میں سے مذکورہ بالا 85 خواتین ممتاز ترین قرار پائی ہیں۔ ان عرب خواتین نے اپنی ذہانت کا لوہا پوری کاروباری دنیا میں منوا لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT