Thursday , January 18 2018
Home / عرب دنیا / عرب فلم کی افسانوی شخصیت فتین حمامہ کا انتقال

عرب فلم کی افسانوی شخصیت فتین حمامہ کا انتقال

قاہرہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامور مصری اداکارہ فتین حمامہ جو اداکار عمر شریف کی سابق بیوی تھی اور ’عرب پردۂ سیمیں کی خاتون‘ کے نام سے مشہور تھی، 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔ وہ انتہائی مشہور اور اہم اداکاراؤں اور فلم سازوں میں شامل تھی جو مصر اور عرب سنیما کی تاریخ سے تعلق رکھتی ہیں۔ حمامہ نے 103 فلموں میں اداکاری کی تھی۔ ا

قاہرہ۔ 18؍جنوری (سیاست ڈاٹ کام)۔ نامور مصری اداکارہ فتین حمامہ جو اداکار عمر شریف کی سابق بیوی تھی اور ’عرب پردۂ سیمیں کی خاتون‘ کے نام سے مشہور تھی، 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئی۔ وہ انتہائی مشہور اور اہم اداکاراؤں اور فلم سازوں میں شامل تھی جو مصر اور عرب سنیما کی تاریخ سے تعلق رکھتی ہیں۔ حمامہ نے 103 فلموں میں اداکاری کی تھی۔ ان کی شادی 1955ء میں مصری اداکار عمر شریف سے ہوئی تھی جس نے ’لارینس آف عریبیہ‘ اور ’ڈاکٹر ژواگو‘ میں کام کیا تھا۔ 1974ء میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔ حمامہ کو اچانک بیماری لاحق ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں آخرکار وہ انتقال کرگئی۔ قبل ازیں اسے دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں سے اسے ڈسچارج بھی کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT