Tuesday , December 18 2018

عرب ممالک خالی بیانات کی بجائے سنجیدہ موقف اپنائیں

غزہ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی قانون ساز کونسل نے عرب وزرائے خارجہ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف صرف بیان بازی سے کام لینے کی بجائے غزہ کی عوام کی حمایت کیلئے فیصلہ کن موقف اختیار کریں۔ فلسطینی قانون ساز کونسل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ ’’فلسطینی عوام کو مزید مذمتوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اب وقت ہیکہ عرب ممالک فیصلہ کن موقف اپنائیں تاکہ اس جارحیت کو ختم کیا جاسکے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT