Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / عرس تقاریب جہانگیر پیراں ؒ کا اختتام

عرس تقاریب جہانگیر پیراں ؒ کا اختتام

شاد نگر ۔ 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آج بعد نماز فجر ختم قرآن و فاتحہ خوانی، تقسیم تبرکات کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ عرس کے موقع پر احاطہ درگاہ شریف میں بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ حضرت جہانگیر پیراںؒ ہائی اسکول ×کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ ب

شاد نگر ۔ 18 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) درگاہ حضرت جہانگیر پیراںؒ کے سہ روزہ عرس تقاریب کا آج بعد نماز فجر ختم قرآن و فاتحہ خوانی، تقسیم تبرکات کے ساتھ اختتام عمل میں آیا۔ عرس کے موقع پر احاطہ درگاہ شریف میں بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ حضرت جہانگیر پیراںؒ ہائی اسکول ×کے طلباء نے تعلیمی مظاہرہ پیش کیا۔ بعد اس کو طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

بعد جلسہ قوالی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ شیخ محمود منتظم درگاہ نے بتایا کہ سہ روزہ عرس تقاریب پرامن طور پر اختتام کو پہونچا۔ سہ روزہ عرس انتظامات کی انجام دہی کیلئے ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے 4 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور آہک پاشی کیلئے 94 ہزار روپئے منظور کئے گئے تھے۔ محمد ثناء اللہ خاں ٹیم انچارج و پروٹیکشن آفیسر وقف بورڈ سہ روزہ عرس تقاریب میں بلالحاظ مذہب و ملت ہزاروں زائرین نے عرس میں شرکت کی۔ عرس شریف کے انتظامات کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے والے بالخصوص محکمہ پولیس اور محکمہ آر ٹی سی کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT