Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کا جمعہ سے آغاز

عرس حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کا جمعہ سے آغاز

زائرین کیلئے خصوصی ٹرین و بسوں کے بشمول دیگر سہولتوں کی فراہمی
گلبرگہ۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تقاریب عرس شریف حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ کے آغاز پر ڈاکٹر حضرت سید شاہ گیسودرازخسروحسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ نے پرچم کشائی کی۔ اس پر مسرت موقع پر حضرت سید محمد علی الحسینی خلف اکبر حضرت سجاد ہ نشین روضہ منورہ بزرگ، حضرت ڈاکٹر سید مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ بزرگ ، حضرت سید عارف اللہ حسینی برادرخورد حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ بزرگ ، حضرت سید شاہ صفی اللہ حسینی المعروف مصطفی باباعم محترم حضرت سجادہ نشین روضہ منورہ بزرگ ، حضرت سید شاہ تقی اللہ حسینی ، چیف ایڈیٹر کے بی این ٹائمز ، اور افراد خانوادہ روضہ منورہ بزرگ ، مولانا سید عبد الرشید ، جناب مشائخ ، جناب مقتدر کے علاوہ مریدین ، معتقدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔واضح رہے کہ خواجہ گیسودراز بندہ نواز  ؒکے 612ویں عرس شریف تقاریب کا حسب نظام العمل انعقاد عمل میں آئے گا۔ 15ذیقعدہ 1437ھ م 19اگست قبل ازنماز جمعہ مسجد درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز  ؒ میںڈاکٹر سید حمید الدین شرفی و حضر ت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسروحسینی سجادہ نشین بارگاہ بندہ نواز  ؒ خطاب کریںگے۔ 15ذیقعدہ 1437ھ م 19اگست 2016 بروز جمعہ بوقت بعد نماز عصر محبوب گلشن میں محفل سماع منعقد ہوگی۔6بجے شام صندل مبارک کاورود ہوگا۔بعدنماز عشاء سماع خانہ درگاہ شریف میں محفل سماع منعقد ہوگی۔شب 10:30 بجے گیارہ سیڑھی بارگاہ بندہ نواز ؒ پرسجادہ نشین قبلہ اپنے افراد خانوادہ کے ہمراہ صندل مبارک کااستقبال کریں گے۔رات ایک بجے احاطہ درگاہ شریف میں بائیس خواجگان چشت کی فاتحہ ہوگی۔رات 1:30 بجے سجادہ نشین اپنے افراد خانوادہ کے ہمراہ لباس خواجگی میں صندل مالی انجام دیں گے۔اس موقع پر مشائخ عظام و علمائے کرام بھی موجود رہیں گے۔بعد صندل مالی بند سماع کی محفل منعقد ہوگی۔16ذیقعدہ 1437م 20اگست بروز شنبہ 11بجے سماع خانہ درگاہ شریف میں منتخب عنوانا ت پر مقالہ نگاران اپنے مقالے پیش کریں گے۔بعد نماز ظہر ،بعد نماز عصر اوربعد نماز مغرب مسجد درگاہ شریف میں بالترتیب مجالس وعظ منعقد ہوں گے۔10 بجے شب سماع خانہ درگاہ شریف میں محفل سماع منعقد ہوگی۔17ذیقعدہ 1437م21اگست بروز یکشنبہ 7بجے صبح خدمت چراغاں انجام دی جائے گی اور 11بجے دن مسجد درگاہ شریف میں جلسہ قرأت و نعت شریف منعقد ہوگا۔ نیز بعد نماز عصر زیارت وختم قرآن مجید کے علاوہ قصیدہ بردہ شریف ،جناب حبیب عبداللہ الکاف پیش کریںگے۔بعد نماز مغرب خدمت زیارت انجام دی جائے گی۔بعدنماز عشاء محفل وعظ منعقد ہوگی۔ رات 11بجے بمقام صدرصوفہ میں محفل سماع (قل) منعقد ہوگی جورات دیر گئے تک جاری رہے گی۔

TOPPOPULARRECENT