Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس حضرت خواجہ بندہ نواز کیلئے ظہیرآباد سے خصوصی بسوں کی سہولت

عرس حضرت خواجہ بندہ نواز کیلئے ظہیرآباد سے خصوصی بسوں کی سہولت

ظہیرآباد۔ 18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کے سہ روزہ عرس شریف کے موقع پر آر ٹی سی بس ڈپو ظہیرآباد سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ اس خصوص میں ڈپو مینیجر جناب اسحاق بن محمد نے بتایا کہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کے عرس شریف کے موقع پر آر ٹی سی بس ڈپو ظہیرآباد سے 19 اگست کو صبح 8 بجے سے خصوصی بسیں چلائی جانے والی ہیں جن کا سلسلہ 21 اگست تک جاری رہے گا جبکہ نیشنل کالج گلبرگہ کے قریب ظہیرآباد واپسی کے لئے زائرین کا انتظار کریں گی۔ ڈپو مینیجر نے تمام زائرین سے آر ٹی سی بسوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT