Monday , July 23 2018
Home / شہر کی خبریں / عرس شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ ،آر ٹی سی کی خصوصی بس خدمات

عرس شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ ،آر ٹی سی کی خصوصی بس خدمات

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : شریمتی سدھاپریمیلہ ٹی ایس آر ٹی سی ڈیویژنل منیجر چارمینار ڈیویژن کے بموجب عرس شریف حضرت جہانگیر پیراںؒ کے پیش نظر 18 تا 20 جنوری کے درمیان زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد و رفت کے پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خصوصی بس خدمات ایل بی نگر ، آرام گھر ، حکیم پیٹ کنٹہ ، مہدی پٹنم ، لنگم پلی ، بورا بنڈہ ، گچی باولی ، گولکنڈہ ، شیخ پیٹ درگاہ سے ٹریفک ڈیمانڈ کے مطابق بس چلائی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ افضل گنج اور چارمینار بس اسٹیشنوں سے خصوصی بسس صبح 6 بجے سے ہر پندرہ منٹ میں آمد و رفت کرتی رہیں گی ۔ اس سلسلہ میں بسوں کی آمد و رفت سے متعلق معلومات ڈیویژنس مہدی پٹنم 9959226133 ، راجندر نگر 9959226135 ، ایچ سی یو 9959226132 اور فلک نما 9959226131 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT