Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عرس شریف

عرس شریف

بیدر /12 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سالانہ عرس شریف درگاہ حضرت سید فخرالدین شاہ قادریؒ کھینی رنجہول کا سہ روزہ عرس شریف و صندل نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ 14 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء جلسہ عظمت اولیاء کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ جلسہ کو مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی دارالقضات بیدر ، مولانا مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی بانی ناظم معھدانوارالقرآن ، مولانا محمد جاوید احمد نظامی خطیب موتی مسجد بیدر ، مولانا عظیم احمد قادری انواری اور مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضتہ البنات مخاطب کریں گے ۔ جلسہ کی کارروائی کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ ممتاز نعت خواں حمد نعت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT