Monday , July 16 2018
Home / مذہبی خبریں / عرس شریف

عرس شریف

حیدرآباد۔یکم فبروری، ( راست )عرس شریف حضرت مولانا سید محمد بادشاہ محی الدین قادری نقشبندی شاذلی المعروف محی الحق قادری و معین الحق قادری قدس سرہ العزیز 16جمادی الاول مطابق 3 فبروری بروز ہفتہ بمقام احاطہ درگاہ شریف حضرت سید یوسف شاہ قادری قدس سرہ العزیز شرازا خان پیٹ عجی پور کوسگی منڈل ضلع محبوب نگر مقرر ہے۔ بعد نماز ظہر ختم قرآن مجید ، بعد نماز عصر قصیدہ بردہ شریف و قصیدہ غوثیہ، بعد نماز مغرب صندل مالی، پیشکشی غلاف مبارک و گل افشانی بر مزار ،صلوۃ و سلام و فاتحہ خوانی، بعد نماز عشاء تناول تبرک ، محفل سماع ہوگی۔17جمادی الاول مطابق 4 فبروری اتوار کو گل افشانی، سلام و فاتحہ ، بعد نماز عشاء میلاد خوانی۔ حکیم سید محمد قادر محی الدین قادری شاذلی جانشین ممدوح نے شرکت کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT