Monday , June 25 2018
Home / مذہبی خبریں / عرس شریف

عرس شریف

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( راست ) : پیر طریقت حضرت شیخ محبوب الحق شاہ قادری چشتیؒ کا سالانہ عرس شریف 19 اور 20 مارچ کو بموجب نظام نامہ ذیل بمقام محبوب پہاڑی بڑا جھنڈا نیو حکیم پیٹ زیر سرپرستی مولانا صوفی شیخ شاہ محمد غوث قادری ابوالعلائی منعقد ہے ۔ 19 مارچ کو بعد نماز عشاء رسم صندل مالی کی پیشکشی چادر گل عطر بیزی صلوۃ و سلام فاتحہ خوانی ہوگی ۔ بعد ازاں تناول طعام کا اہتمام رہے گا ۔ جمعرات 20 مارچ کو بعد نماز مغرب جشن چراغاں و بعد نماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگی ۔ جملہ مراسم عرس مولانا صوفی شیخ شاہ محمد قدیر الحق قادری چشتی ابوالعلائی سجادہ نشین حضرت ممدوح انجام دیں گے ۔ حضرت خواجہ پیر شاہ محمد مہتاب چشتی سجادہ نشین حضرت سانولے با چشتی توکلی ، جناب غوث الدین مقبول شاہ قادری ، جناب کوثر محی الدین ، جناب عبدالمجید ، جناب محمد علیم الدین قادری بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT