Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / عرس کے موقع پر مقدس کار شعلہ پوش

عرس کے موقع پر مقدس کار شعلہ پوش

ناگاپٹنم ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ناگور درگاہ میں ایک مقدس کار پراسرار طور پر لگی آگ میں جزوی طور پر خاکستر ہوگئی۔ ناگاپٹنم ٹاؤن اسٹیشن انسپکٹر منی مارن نے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ مذکورہ مقدس کار جو ایک شیڈ میں پارک کی گئی تھی اس کار کی پینٹنگ کرنے والے شخص نے صبح 4 بجے دیکھا کہ کار شعلہ پوش ہوگئی ہے۔ لہٰذا اس واقعہ

ناگاپٹنم ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ناگور درگاہ میں ایک مقدس کار پراسرار طور پر لگی آگ میں جزوی طور پر خاکستر ہوگئی۔ ناگاپٹنم ٹاؤن اسٹیشن انسپکٹر منی مارن نے کہا کہ پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ہے کہ مذکورہ مقدس کار جو ایک شیڈ میں پارک کی گئی تھی اس کار کی پینٹنگ کرنے والے شخص نے صبح 4 بجے دیکھا کہ کار شعلہ پوش ہوگئی ہے۔ لہٰذا اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی چونکہ درگاہ کا 14 روزہ عرس جاری ہے اس لئے احتیاطی طور پر درگاہ کے قریب ہی فائر بریگیڈ کو بھی ٹھہرایا جارہا ہے

جس نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے درگاہ کے اطراف و اکناف چوکسی میں زبردست اضافہ کردیا ہے کیونکہ عرس کے موقع پر ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ناگور کی درگاہ حضرت سید شاہ الحمید قادری ولی ؒ زائد از 500 سال قدیم ہے اور ہر سال 14 دنوں تک ’’کندوری فیسٹول (عرس)‘‘ منایا جاتا ہے۔ مقدس کار پر صندل کی لکڑی سے تیار کئے گئے پیسٹ کو ملا جاتا ہے۔ جاریہ سال 10 اپریل کو صندل کے دوران اس کار کا استعمال بھی کیا جانے والا تھا جسے مقامی زبان میں ’’سندن کوڈو‘‘ کہا جاتا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر راج ببر کے خلاف دوسری بار ایف آئی آر
غازی آباد ۔ 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس امیدوار راج ببر جو غازی آباد سے انتخابی میدان میں ہیں، کے خلاف اپنے حلقہ انتخاب ماسوری میں روڈ شو کا انعقاد مقررہ مدت سے زائد وقت تک جاری رکھنے پر انہیں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گذشتہ شام 5 بجے تک اپنا روڈ شو چلانے کیلئے انہوں نے پولیس سے اجازت طلب کی تھی، لیکن روڈ شو کا سلسلہ شام 7.30 بجے تک جاری رہا۔ ماسوری پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن آفیسر مسٹر سبودھ نے کہا کہ راج ببر کو شام 5 بجے تک روڈ شو کے انعقاد کی اجازت دی گئی تھی لیکن انہوں نے 7.30 بجے تک روڈ شو جاری رکھتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ یاد رہیکہ مقررہ وقت سے زائد مدت تک اپنا روڈ شو جاری رکھنے پر راج ببر کے خلاف یہ دوسری ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ قبل ازیں ان کے خلاف پیلا کنواں علاقہ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT